مسلمانوں کے لئے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایسا پیغام دے دیا کہ پوری مسلم دنیا کا دل جیت لیا

مسلمانوں کے لئے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایسا پیغام دے دیا کہ پوری ...
مسلمانوں کے لئے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایسا پیغام دے دیا کہ پوری مسلم دنیا کا دل جیت لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لزبن(نیوز ڈیسک) پرتگال سے تعلق رکھنے والے سپر سٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مشہور اور مقبول ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ فٹ بال شائقین کی ایک بڑی تعداد کیلئے وہ اس کھیل کے عظیم ترین ہیرو ہیں، لیکن کھیل کے علاوہ بھی ان کی شخصیت کے کچھ ایسے پہلو ہیں جو انہیں دنیا بھر میں مقبول بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی شخصیت کا ایک ایسا ہی پہلو اُس وقت سامنے آیا جب انہوں نے محض دو الفاظ کہہ کر دنیا بھر میں اپنے مسلمان پرستاروں کے دل جیت لئے۔
کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر لائیو سٹریم کی تو عرب دنیا سے تعلق رکھنے والے ان کے پرستاروں نے ان سے عربی بولنے کی درخواست کر دی ۔ پہلے تو ان کا کہنا تھا کہ وہ عربی بولنا نہیں جانتے لیکن پھر انہوں نے اپنے پرستاروں کی خوشی کے لئے تھوڑی سی عربی بولنے کا فیصلہ کیا۔ اور پھر انہوں نے جو دو الفاظ اداکئے وہ تھے ”السلام علیکم!“رونالڈو کے منہ سے ان الفاظ کا نکلنا تھا کہ دنیا بھر میں ان کے مسلمان مداح خوشی سے جھوم اُٹھے ہیں۔ سوشل میڈیا پر رونالڈو کی عربی کے خوب چرچے ہو گئے ہیں اور اُن کے مسلمان پرستار اب اُن اور بھی مداح ہو گئے ہیں۔

مزید :

کھیل -