وفاقی وزیراطلاعات سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات،دوطرفہ ثقافتی تعلقات اورفلم کے شعبے میں تعاون کے فروغ پرزور

وفاقی وزیراطلاعات سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات،دوطرفہ ثقافتی تعلقات ...
وفاقی وزیراطلاعات سے امریکی ناظم الامورکی ملاقات،دوطرفہ ثقافتی تعلقات اورفلم کے شعبے میں تعاون کے فروغ پرزور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ناظم الامور پال جونز نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی جس میں وزیر اطلاعات نے دوطرفہ ثقافتی تعلقات اورفلم کے شعبے میں تعاون کے فروغ پرزوردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے ملاقات کی، وفاقی وزیراطلاعات نے امریکی ناظم الامور سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان امریکا سے فلم اورسنیما صنعت کی بحالی کیلیے تعاون کا خواہاں ہے،ہم پاکستان میں سنیما کی تعداد 127سے 1000تک بڑھانا چاہتے ہیں،سنیما صنعت کے فروغ سے 20ہزارافراد کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے،پاکستان فلموں کے تبادلے،مشترکہ پروڈکشن میں تعاون کا خیرمقدم کریگا,حکومت اورتمام ادارے اظہاررائے کی آزادی پریقین رکھتے ہیں،وزیراعظم افغانستان سمیت تمام ہمسایوں سے بہتر تعلقات چاہتے ہیں،پاکستان ایک جدید جمہوری ریاست ہے ،میڈیا اور عدلیہ مکمل آزاد ہیں،تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

امریکی ناظم الامور پول جونز نے پاکستانی حکومت کی طرف سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری کی خواہش کا خیرمقدم کیا جبکہ پول جونز نے وفاقی وزیراطلاعات کے دوطرفہ ثقافتی تعلقات کے حوالے سے خیالات کو بھی سراہا.

مزید :

قومی -بین الاقوامی -علاقائی -اسلام آباد -