انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم ”سوئی دھاگا“ آن لائن لیک

انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم ”سوئی دھاگا“ آن لائن لیک
انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم ”سوئی دھاگا“ آن لائن لیک

  

ممبئی(سی پی پی)انوشکا شرما اورورون دھون کی فلم ”سوئی دھاگا“ آن لائک لیک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سوئی دھاگاآن لائک ہو گئی اور مختلف ویب سائٹس سے پوری فلم بآسانی ڈان لوڈ کی جاسکتی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچھ ویب سائیٹس پر فلم کا پرنٹ ٹھیک نہیں ہے تاہم کچھ ویب سائٹس پر فلم ایچ ڈی ورژن میں موجود ہے اور باآسانی ڈان لوڈ کی جاسکتی ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم سوئی دھاگاریلیز کے بعد باکس آفس پر اچھا بزنس کر رہی ہے اور تین روز میں 36 کروڑ 60 لاکھ کا بزنس کرنے میں کامیاب رہی ہے تاہم اب آن لائن لیک ہونے کے باعث فلم کا بزنس متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔واضح رہے کہ فلم سوئی دھاگامیں انوشکا شرما اور ورون دھون نے مرکزی کرداراداکیے ہیں۔

مزید :

تفریح -