پیپلز پارٹی نے دومرتبہ کیاحرکت کی؟ کہ عابد شیر علی نے ایسی بات کردی جس کے بارے میں جان کر آصف زرداری بھی شرمندہ ہوجائیں گے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیر علی نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی اس وقت اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے ،پیپلزپارٹی نے ہماری پیٹھ میں دومرتبہ چھرا گھونپا ، خسرو بختیار کبھی شہبازشریف کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے ، یہ ابن الوقت لوگ ہیں اور ہر پارٹی کو ان سے جان چھڑانی چاہئے ۔
دنیانیو ز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ رانا مشہود نے جو کہاہے کہ یہ ان کا اپنا بیان ہے ،ہم تحریک انصاف سے بھی کہتے تھے کہ اداروں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے ۔ تحریک انصاف کی حکومت کی وجہ سے ہم کو اپوزیشن کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہی ۔ اسد عمر اب کریں پٹرول 46روپے لٹر اور بجلی بھی سستی کردیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بھی اپنی ویسٹ کوٹ کا خیال رکھیں ، تحریک انصاف کی حکومت میں ہر شاخ پر الو بیٹھاہے ۔ خرم نواز گنڈا پور کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ اس پر آرٹیکل 6کا اطلاق ہونا چاہئے اور مقدمہ چلنا چاہئے ،لندن پلان میں ہمارے لئے گھڑا کھودا گیا ،انہوں نے کہا کہ خسرو بختیار کبھی شہبازشریف کی تعریفیں کرتے نہیں تھکتے تھے ، یہ ابن الوقت لوگ ہیں اور ہر پارٹی کو ان سے جان چھڑانی چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اس وقت اپنے مفادات کی سیاست کررہی ہے ،پیپلزپارٹی نے ہماری پیٹھ میں دومرتبہ چھرا گھونپا ہے ۔