کشمیری نظربندوں کوجیلوں میں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے: یاسین ملک

کشمیری نظربندوں کوجیلوں میں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے: یاسین ...
کشمیری نظربندوں کوجیلوں میں غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہا ہے: یاسین ملک

  

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر ی لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے جیلوں اورحراستی مراکز میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ جیلوں میں کشمیریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھاجارہا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ جیلوں میں کشمیری نظربندوں کو اذیت، جبر اور غیر انسانی سلوک کا نشانہ بنایا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کی تہاڑ اورمنڈاولی جیل جبکہ مقبوضہ کشمیر کی اودھمپور، ہیرانگر، کھٹوعہ، امپھالہ کوٹ بھلوال، سرینگر، کپواڑہ، بارہمولہ، اسلام آباد اورپلوامہ جیلوں کو بدترین اذیت گاہوں میں تبدیل کردیایاگیا ہے جہاں نہ انسانی جان کی کوئی قدر و قیمت ہے اور نا ہی انسانی عزت و وقار کوئی معنی رکھتا ہے۔

یاسین ملک نے کہا کہ نئی دلی کی تہاڑ جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند تین خواتین رہنماؤں آسیہ انداربی، ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کو مذید 30دن کیلئے عدالتی حراست میں دیدیاگیا ہے اورحد یہ ہے کہ انہیں انکے خلاف جھوٹے مقدمات کی سماعت کے موقع پر مقررہ تاریخوں پر عدالت میں پیش کرنے کی بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سناجارہا ہے۔

مزید :

علاقائی -آزاد کشمیر -مظفرآباد -