”ن لیگ اور تحریک انصاف نے ۔۔۔“ پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ نے اس اہم حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ جس کے بارے میں جان کر عوام واقعی پریشان ہوجائیں گے

”ن لیگ اور تحریک انصاف نے ۔۔۔“ پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ نے اس اہم حقیقت سے ...
”ن لیگ اور تحریک انصاف نے ۔۔۔“ پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ نے اس اہم حقیقت سے پردہ اٹھا دیا کہ جس کے بارے میں جان کر عوام واقعی پریشان ہوجائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں جماعتوں نے عوام کو پریشانی کاشکار کیاہواہے ، پی ٹی آئی کواب بھی یہ لگتاہے کہ جیسے وہ اپوزیشن میں بیٹھی ہوئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو لگتا ہے کہ جیسے ابھی ان کی حکومت آنیوالی ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں جماعتوں نے عوام کو پریشانی کاشکار کیاہواہے ، پی ٹی آئی کواب بھی یہ لگتاہے کہ جیسے وہ اپوزیشن میں بیٹھی ہوئی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کو لگتا ہے کہ جیسے ابھی ان کی حکومت آنیوالی ہے ۔ اس کا اظہار آج رانا مشہود کے بیان سے ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خسارے کارونا رویا جارہاہے ، حکومت کے پاس مسائل کا کوئی حل نہیں تھا سوائے سعودی عرب، چائنہ اور آئی ایم ایف کی طرف جانے کے ، یہ ہم بچپن سے دیکھ رہے ہیں کہ ہر حکومت روتی ہے اور جانیوالی حکومت کوکوستی ہے ۔ ہم نے کبھی بھی اپنے وسائل پر بھروسہ نہیں کیا ، اسد عمر ہر میٹنگ میں کہتے تھے کہ ایف بی آر کو تالہ لگادیں ، اب مجھے بتادیں کہ ایک ودھ ہولڈنگ ٹیکس بھی کم نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو سمجھ نہیں آرہی ہے ا ن کا لیڈر کون ہے ، کوئی ایسا پیریڈ نہیں ہے جب پیپلز پارٹی کی قیادت پر کیسز نہ بنے ہوںاور وہ باعزت بری نہ ہوئی ہو ۔

مزید :

قومی -