امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے: ترک صدر

امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر ...
امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے: ترک صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا ہے کہ امریکا نے مذاکرات کی بجائے ترکی کو بلیک میل کرنے اور دھمکانے کا راستہ چن کر غلطی کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رجب طیب اردوا ن نے کہا کہ اقتصادی جنگ شروع کر کے امریکا نے دنیا میں اپنا اعتماد کھو دیا ہے۔ پارلیمان کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں ایردوآن کا کہنا تھا کہ انقرہ اور واشنگٹن حکومت کے درمیان تعلقات رفتہ رفتہ بہتر ہو رہے ہیں، جو امریکی پادری اینڈریو برونسن پر ترکی میں چلائے جانے والے مقدمے کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہوئے۔ اپنے خطاب میں ایردوآن نے یہ بھی کہا کہ ترکی روس کے ساتھ تعلقات کو مزید وسعت دے گا۔