بم حملے کا منصوبہ، جرمنی ایرانی سفارت کار کو بیلجیم کے حوالے کرنے پر تیار

بم حملے کا منصوبہ، جرمنی ایرانی سفارت کار کو بیلجیم کے حوالے کرنے پر تیار
بم حملے کا منصوبہ، جرمنی ایرانی سفارت کار کو بیلجیم کے حوالے کرنے پر تیار

  

برلن(این این آئی)ایک جرمن عدالت نے ایک ایرانی سفارت کار کو تہران حکومت مخالف ریلی پر بم حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے بیلجیم کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق بمبرگ کی ایک عدالت نے کہا کہ ایرانی سفیر کو ویانا کنونشن کے تحت فوج داری مقدمات سے استثناء صرف آسٹریا میں حاصل تھا۔ واضح رہے کہ تیس جون کو پیرس میں ایرانی حکومت مخالفین نے ایک ریلی نکالی تھی، جب کہ اس ریلی کے کچھ روز بعد اس پر حملے کے منصوبے کا انکشاف ہوا تھا۔ اس معاملے میں فرانس، بیلجیم اور جرمنی میں چھ افراد کو حراست میں لیا گیا تھا، جن میں سے دو کو بعد میں رہا کر دیا گیا تھا۔ ایرانی حکومت ان الزامات کو مسترد کرتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -