”بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جا سکتی اور پاکستانی ٹیم بھارت نہیں آ سکتی کیونکہ ۔۔۔“آئی سی سی کے سامنے بھارت نے ایسا بہانہ پیش کردیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

”بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جا سکتی اور پاکستانی ٹیم بھارت نہیں آ سکتی کیونکہ ...
”بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جا سکتی اور پاکستانی ٹیم بھارت نہیں آ سکتی کیونکہ ۔۔۔“آئی سی سی کے سامنے بھارت نے ایسا بہانہ پیش کردیا کہ آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈز کے درمیان قانونی جنگ کی سماعت کے دوسرے روز بی سی سی آئی کےسابق سیکریٹری سنجے پٹیل کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنے دلائل پیش کئے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“ کے مطابق پاک بھارت کرکٹ سیریز پر قانونی جنگ کے سلسلے میں قائم کی گئی آئی سی سی کمیٹی میں دوسرے روز کی سماعت میں بی سی سی آئی کے سابق سیکریٹری سنجے پٹیل کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،جبکہ بھارت کی جانب سے بورڈ کے سابق جنرل منیجر رتنا کر شیٹھی شریک ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے آئی سی سی ڈسپیوٹ کمیٹی میں دائر اپیل کی تین روزہ سماعت آئی سی سی کی تین رکنی کمیٹی کر رہی ہے جس کی سربراہ مائیکل بیلوف ہیں،بھارت نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جاسکتی،وہاں حالات ٹھیک نہیں،پاکستان کوبھارت میں مدعونہیں کرسکتے، پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے مسائل ہوسکتے ہیں،اسی وجہ سے ایشیا کپ دبئی میں کرایا،فی الحال پاکستان کے ساتھ سیریزممکن نہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کو 2015ءسے 2023ءتک 7 دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کھیلنا تھیں لیکن بھارت کی جانب سے معاہدے کی پاسدا ر ی نہ ہونے کے باعث ایک بھی دو طرفہ سیریز نہ ہو سکی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بی سی سی آئی کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ کیا تھا۔

مزید :

کھیل -