’’مجھے الیکشن کمیشن نے نا اہل نہیں کیا اور اب میں ۔۔۔‘‘ملتان سے شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے سلمان نعیم نے ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ وزیر خارجہ کی راتوں کی نیند بھی اڑ جائے گی

’’مجھے الیکشن کمیشن نے نا اہل نہیں کیا اور اب میں ۔۔۔‘‘ملتان سے شاہ محمود ...
’’مجھے الیکشن کمیشن نے نا اہل نہیں کیا اور اب میں ۔۔۔‘‘ملتان سے شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والے سلمان نعیم نے ایسا کام کرنے کا اعلان کر دیا کہ وزیر خارجہ کی راتوں کی نیند بھی اڑ جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار پانے والے پاکستان تحریک انصاف کے ملتان سے ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی انتخاب ہارنے کی وجہ سے میرے خلاف کارروائی میں ملوث ہیں،سعودی عرب اور ترک سفارتخانے سے میرے کاغذات نکلوا کر الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے ، یہ کسی عام آدمی کا کام نہیں، صرف وزیر خارجہ ہی ایسا کرسکتا ہے ،فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہا ہوں ،لوگ میرے ساتھ ہیں ،دوبارہ الیکشن لڑنا پڑا تو  انتخاب جیت کر  اپنے حلقے کی  عوام کی خدمت کروں گا ۔
نجی ٹی وی چینل ’’ہم نیوز ‘‘کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملتان سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی سلمان نعیم نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کو میں نے نہیں عوام نے شکست دی ہے حالانکہ وہ بھی بلے کے نشان پر الیکشن لڑ رہے تھے،میں اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاؤں گا ،پارٹی قیادت سے مسلسل رابطے میں ہوں ،میں اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ بھی جا رہا ہوں مجھے یقین ہے کہ وہاں سے مجھے انصاف ملے گا اور اگر مجھے انتخاب میں بھی جانا پڑا تو دوبارہ عوام کے پاس جا کر کامیابی حاصل کروں گا حلقے کے عوام میرے ساتھ ہیں ،دوبارہ انتخاب جیت کر عوام کی خدمت کروں گا ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں نااہل نہیں کیا، صرف سات اگست کو جاری ہونے والے کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو منسوخ کر کے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا ہے۔ سلمان نعیم کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی میرے خلاف کام کر رہے ہیں، سعودی عرب اور ترک سفارتخانے سے میرے کاغذات نکلوا کر الیکشن کمیشن میں پیش کیے گئے ہیں، یہ کسی عام آدمی کا کام نہیں، صرف وزیر خارجہ ہی ایسا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین ’’مین آف کمٹنٹ ‘‘کا نام ہے ،وہ لوگوں اور نوجوانوں کو عزت دینا جانتے ہیں ،وہ یہ نہیں سمجھتے کہ دوسروں کو عزت دینے سے ان کی عزت میں کمی ہو جائے گی جبکہ شاہ محمود قریشی نے ہمیشہ دوسروں کا استعمال کیا ہے ،وہ میرے جیسے  پارٹی کے دوسرے نوجوانوں کی بھی عزت نہیں کرتے، وہ پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں لیکن اگر ان کا یہی رویہ رہا تو پارٹی کا نظم و ضبط بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔سلمان نعیم نے کہا کہ ان کے پاس کبھی بھی دو شناختی کارڈ نہیں رہے،نادرا کے ریکارڈ میں میری تاریخ پیدائش غلط تھی جسے میں نے ڈیڑھ سال قبل رولز کے مطابق ٹھیک کروایا تھا ،میرے والد صاحب نے 2002 میں پہلی مرتبہ جو اندراج کروایا تھااس میں نادرا کی غلطی سے تاریخ پیدائش غلط لکھی گئی جسے میں نے ٹھیک کروایا ،پارٹی قیادت کو علم ہے کہ شاہ محمود قریشی اس معاملے کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی میرے خلاف اپنی وزارت کو استعمال کر رہے ہیں،مجھے سمجھ نہیں آ رہی پی ٹی آئی کا حصہ ہونے کے باوجود وہ کیوں میرے ساتھ یہ کر رہے ہیں؟۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے پی پی 217 ملتان پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے محمد سلمان کو نااہل قرار دے دیا اور ان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن واپس لیتے ہوئے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا ۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ نادرا ریکارڈ کے مطابق محمد سلمان کی عمر 25 سال سے کم ہے جبکہ قانون کے مطابق 25 سال سے کم عمر افراد الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں، اس لیے محمد سلمان اپنی نشست برقرار نہیں رکھ سکتے۔یہ بھی یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 میں محمد سلمان نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب کے مضبوط ترین امیدوار شاہ محمود قریشی کو 3 ہزار 578 ووٹوں سے شکست دی تھی اور بعد ازاں عمران خان سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے تحریک انصاف میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔