”افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ۔۔۔“ خفیہ اداروں کے خلاف بیان دینے والے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بارے میں صحافی انصار عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

”افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ۔۔۔“ خفیہ اداروں کے خلاف ...
”افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ۔۔۔“ خفیہ اداروں کے خلاف بیان دینے والے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بارے میں صحافی انصار عباسی نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو متنازع بیان دینے پر برطرف کیے جانے کی خبر زیر گردش ہیں اور اس حوالے سے صحافی انصار عباسی نے بھی اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے انصار عباسی نے کہا کہ ”افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسلام پسند جج محترم جسٹس شوکت صدیقی کو برطرف کیا جا رہا ہے۔ امید ہے یہ جھوٹی افواہیں ہیں۔“

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا تھا کہ آئی ایس آئی آج کے دور میں عدالتی معاملات میں جوڑ توڑ کرنے میں ملوث ہے ،آئی ایس آئی والے اپنی مرضی کے بنچ بنواتے ہیں۔ راول ڈسٹرکٹ بار ایسویسی ایشن کی طرف سے منعقدہ تقریب کے دوران جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے انکشافات کیا تھا کہ مجھے معلوم ہے کہ احتساب عدالت کی ہر روز کی پروسیڈنگ کہاں پر جاتی رہی ہیں، معلوم ہے کہ سپریم کورٹ کون کس کا پیغام لے کر جاتا ہے“۔جسٹس صدیقی کا کہنا تھا کہ ”مجھے نوکری کی پرواہ نہیں۔ یہ کہا گیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ مرضی کے فیصلے کریں گے تو آپ کے ریفرنس ختم کرا دیں گے۔ مجھے نومبر تک نہیں ستمبر میں چیف جسٹس بنوانے کی بھی پیش کش کی گئی تھی۔“اس بیان پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ازخود نوٹس لیا تھا ۔

مزید :

قومی -