فلسطینی مہاجرین کے لیے اقوام متحدہ نے غزہ سے اپنا عملہ نکالنا شروع کر دیا

نیویارک(سی پی پی)اقوام متحدہ کا ادارہ برائے فلسطینی مہاجرین UNRWA سلامتی کے خدشات کے پیش نظر اپنے غیرمقامی عملے کو غزہ سے نکال رہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تنظیم کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام تاریخی ہے اور اس کی وجہ کسی ناخوش گوار واقعے کا تدارک ہے۔ حالیہ کچھ عرصے میں غزہ میں اس عالمی ادارے کے ملازمین میں غصے کی ایک لہر دیکھی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مالیاتی مسائل اور کٹوتیوں کی بنا پر اس تنظیم کے ملازمین کی جانب سے کئی ہڑتالیں اور احتجاج بھی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اس عالمی ادارے کے لیے اپنی امداد روکنے کا اعلان کر چکا ہے۔