سینیٹر اعظم سواتی نے کویتی ویزوں کی بندش ختم کرانے کے لئے آواز اٹھا کر تارکین وطن کے دل جیت لئے

سینیٹر اعظم سواتی نے کویتی ویزوں کی بندش ختم کرانے کے لئے آواز اٹھا کر ...
 سینیٹر اعظم سواتی نے کویتی ویزوں کی بندش ختم کرانے کے لئے آواز اٹھا کر تارکین وطن کے دل جیت لئے

  

 کویت (عرفان شفیق )  کویت میں پاکستان تحریک انصاف کویت کے صدراخلاق احمد ملک اور چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ کویت پیر امجد حسین نے پاکستانی ویزوں کی بندش کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے ارباب اقتدار تک اس مسئلے کو اٹھا یا ہے۔انکی خصوصی کاوشوں سےپاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی اور محسن عزیز نے پاکستانیوں کےلیے کویتی ویزہ کی بندش کا معاملہ بھرپور طریقے سے سینٹ کے اجلاس میں اٹھایا، جسے باقاعدہ طور پر کاروائی کا حصہ بنایا گیا، جس سے کویت میں موجود پاکستانیوں مِیں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ 

پیر امجد حسین  نے بتایا کہ  سینیٹر اعظم سواتی نے اجلاس میں    وزیر خارجہ کی توجہ خصوصی طور پر کویت میں رہنے والے پاکستانیوں کے جانب مبذول کروائی  ہے کہ جہاں گزشتہ 7 سالوں سے ہر قسم کے ویزہ پر پابندی ہے۔ کویت کے لیے نہ تو ورک ویزہ جاری کیا جارہا ہے اور نہ ہی فیملی ویزہ جاری کیا جارہا ہے، جس کی وجہ سے کویت میں بسنے والے اضطراب کا شکار ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ قومی ایئرلائن پی آئی اے نے بھی براہ راست پروازوں کا سلسلہ ختم کر دیا ہے ، جسکی بناپر ایمرجنسی کی صورتحال میں پاکستانیوں کی میتیں بروقت پاکستان نہیں پہنچائی جا رہیں۔یہ مسائل توجہ طلب اور اہمیت کے حامل ہیں جنکے حل ہونے کی بنیاد پر کثیر تعداد میں زرمبادلہ پاکستان لایا جا سکتا ہے۔اعظم سواتی نے اجلاس میں بتایا  ہےکہ مزید کہا کہ ہماری کویت کے ساتھ تجارت 1.5 بلین ڈالر سے زائد کی ہے۔ ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کو اتنی سہولت بھی مہیا نہیں کرواسکتے تاکہ وہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ کویت میں رہ سکیں۔ انہیں زیارتی ویزوں پر کویت بلا سکیں جبکہ دوسری طرف ہمارے ہمسایہ ملک بھارت کی کویت میں آبادی لگ بھگ ایک ملین تک پہنچ چکی ہے اور انہیں اس قسم کے کسی پابندی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ہمیں زرمبادلہ کی مد میں بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.

تحریک انصاف کویت کے صدراخلاق احمد ملک نے بتایا کہ سینٹ میں کویت میں مقیم پاکستانیوں کا مقدمہ پیش کرنے کے مثبت نتائج نکلیں گے اور عنقریب کمیونٹی کو خوش خبری ملے گی ۔کیونکہ پی ٹی آئی کی حکومت تیزی سے خلیجی ممالک میں بڑے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

مزید : تارکین پاکستان