وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر سمیت دیگر امریکی رہنماؤں سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر سمیت دیگر ...
 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر سمیت دیگر امریکی رہنماؤں سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے سمیت دیگر امریکی رہنماؤں سےملاقاتیں کی ، جس میں پاکستان اورامریکہ کے  تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل’’ڈان نیوز‘‘ کے مطابق   وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے ملاقات کی،ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔


 ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سینیٹر لنڈسے گراہم سے ملاقات کی جس میں افغانستان کے معاملات کے ساتھ ساتھ پاک-امریکا تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی سینیٹر نے قبائلی علاقوں میں پاکستان کی جانب سے کی جانے والی پیش رفت کو سراہا۔

 
 
 علاوہ ازیں شاہ محمود قریشی نے سینیٹر کورے بوکر سے ملاقات کی، سینیٹر کورے بوکر امریکی سینیٹ کی غیر ملکی تعلقات کی کمیٹی کے رکن ہیں،دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا،  امریکی سینیٹر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔

 

واضح رہے کہ وزیر خارجہ اس وقت امریکا کے سرکاری دورے پر ہیں،اپنے دورے کے دوران انہوں نے نیویارک میں 24 ستمبر سے ہونے والے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی،29 ستمبر کو انہوں نے جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا،اپنے دورے کے دوران شاہ محمود قریشی نے 24 ستمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی۔