سعودی عرب، کار چور اور جعلی کرنسی پھیلانے والا گروہ گرفتار

ریاض (صباح نیوز)سعودی عرب کی پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے اور جعلی کرنسی پھیلانے والے 5 رکنی مقامی گروہ کو گرفتار کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق گروہ میں شامل افراد کی عمریں 30 تا 40 برس ہیں اور ان میں 5 سعودی شہری شامل تھے۔ ریاض پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پانچوں نے گاڑیوں کی چوری کی 14 وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔ ان کے قبضے سے جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ ملزمان کو گرفتار کرکے ریاض پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیدیا گیا۔