پی اے سی کی چیئر مین شپ پر عامر ڈوگر نے بھی یوٹرن لے لیا، اپوزیشن کیلئے تشویشناک خبر آگئی

پی اے سی کی چیئر مین شپ پر عامر ڈوگر نے بھی یوٹرن لے لیا، اپوزیشن کیلئے ...
پی اے سی کی چیئر مین شپ پر عامر ڈوگر نے بھی یوٹرن لے لیا، اپوزیشن کیلئے تشویشناک خبر آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر نے کہاہے کہ ہم نے ایک اجلاس میں یہ طے کیا تھا کہ پچھلی حکومت میں جو کمیٹیاں پی اے سی کے سمیت اپوزیشن کے پاس تھیں وہ اب بھی اپوزیشن کو ملیں گی لیکن جب یہ نکتہ ہم نے پارٹی میں اٹھایا تو وہاں یہ اختلاف پیدا ہوا کہ پی اے سی کی چیئر مین شپ حکومت کو اپنے پاس رکھنی چاہئے کیونکہ ایک بھائی کس طرح اپنے بڑے بھائی کے منصوبوں کا احتساب کرے گا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیاکامران خان کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا کہ پے اے سی کی چیئر مین شپ کے حوالے سے یہ کوئی آئینی بندش نہیں کہ  اس کمیٹی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کو ملے گی ، ہم نے ایک اجلاس میں یہ طے کیا تھا کہ پچھلی حکومت میں جو کمیٹیاں پی اے سی کے سمیت اپوزیشن کے پاس تھیں وہ اپوزیشن کو ملیں گی لیکن جب یہ نکتہ ہم نے پارٹی میں اٹھایا تو وہاں یہ اختلاف پیدا ہوا کہ پی اے سی کی چیئر مین شپ حکومت کو اپنے پاس رکھنی چاہئے کیونکہ ایک بھائی کس طرح اپنے بھائی کے منصوبوں کا احتساب کرے گا ۔ اس طرح اب پارٹی میں دومضبوط آراءہیں۔ یہ دونوں آراءوزیر اعظم کے سامنے رکھ دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شا ہ محمود قریشی کی وطن آمد کے بعد یہ فیصلہ کرلیا جائے گا کہ پی اے سی کی چیئر مین شپ حکومت کے پاس ہوگی یا اپوزیشن کے پاس لیکن قوی امکان یہی ہے کہ اس کمیٹی کی چیئر مین شپ اپوزیشن کے پاس ہی جائیگی ۔

مزید :

قومی -