چین میں نوجوان کا شادی کی پیشکش کا انوکھا انداز

بیجنگ(آئی این پی)شادی کی پیشکش کو یادگار بنانے کیلئے اکثر افراد کچھ منفرد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ایک چینی فائر فائٹر نے شادی کے دن کو یادگار بنانے کی ٹھانی اور اپنی محبوبہ کو فائر آفس میں ایمرجنسی کے بہانے بلایا اور شادی کی پیشکش کر ڈالی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والے فائر فائٹر نوجوان نے اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرنے کیلئے فائر الارم سے دل بنایا اور جلتے بجھتے فائر الارم اور عملے کی موجودگی میں شادی کی پیشکش کر ڈالی،جبکہ خاتون نے بھی اس ہنگامی صورتحال اور اچانک اظہار پر خوشی و حیرت کے ملے جلے تاثرات کیساتھ ہاں کر دی۔