چین پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں،چیئرمین سینیٹ کی چینی سفیر سے گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چین کے سفیرنے پارلیمنٹ ہاو س میں ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیاہے۔
نجی ٹی وی چینل”جیونیوز“کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے چین کے سفیرنے ملاقات کی،چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہاکہ چین اور پاکستان خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعاون شراکت دارانہ مرحلے میں داخل ہوگیا ہے،ایشیائی خطہ ایک نئے انداز میں ابھر رہا ہے،پاکستان کی سیاسی قیادت چین کے ساتھ دوستی پرمتفق ہے،ہماری خواہش ہے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں پرلے جایا جائے،اس موقع پر چینی سفیر نے کہاکہ چین پاکستان کو اپنا اہم شراکت دارسمجھتا ہے،خواہش ہے تعلقات کومزید وسعت اورتجارت کیلئے نئی راہیں ہموارکی جائیں۔