آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان
آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

  


اسلام آباد(ویب ڈیسک) آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز خیبر پختو نخوا ( ضلع مانسہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد ، سوات، دیر، صوابی،چارسدہ، نوشہرہ،پشاور، مردان ، کوہاٹ، پاراچنار ، بنوں اور ڈی آئی خان)، جنوبی پنجاب (ضلع ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان اورمظفر گڑھ ) میں بارش کا امکان ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اس کے علاوہ مظفر آباد سمیت کشمیر کے تما م اضلاع ،گلگت بلتستان اور بلوچستان کے اضلاع(کوئٹہ، ژوب اور قلات) میں کہیں کہیں جبکہ بالائی /وسطی پنجاب (ضلع راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات،سرگودھا ، اٹک، چکوال اور اسلام آباد) اور بالائی سندھ(ضلع سکھر ، لاڑکانہ ، شکارپور،گھوٹکی اور جیکب آباد ) کے اضلاع میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روزملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ، ہزارہ، قلات ، ژوب، کشمیراور گلگت بلتستان کے اضلاع میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ۔

سب سے زیادہ بارش :پنجا ب : مری 04 ، ناروال 01، خیبرپختونخواہ: کاکول 03، مالم جبہ 01، کشمیر:مظفر آبا د(سٹی 06، ائیر ُپورٹ04)، راولاکوٹ 03، بلوچستان: لسبیلہ 14، بارکھان 02، گلگت بلتستان: بگروٹ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔کل ریکارڈکیےگئےگرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت میں نوکنڈی،سبی 41 اور دالبندین میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : ماحولیات


loading...