واٹس ایپ کا مخصوص فونز کیلئے سپورٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ ، کونسے فونز شامل ہیں؟

واٹس ایپ کا مخصوص فونز کیلئے سپورٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ ، کونسے فونز شامل ...
واٹس ایپ کا مخصوص فونز کیلئے سپورٹ سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ ، کونسے فونز شامل ہیں؟

  


نیویارک(آئی این پی)واٹس ایپ نے کچھ عرصے پہلے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال کے آخر تک ونڈوز اسمارٹ فونز کے لیے سپورٹ ختم کردی جائے گی۔اور اب دنیا کی مقبول ترین میسجنگ سروس نے اپنے سپورٹ پیج میں خاموشی سے پرانے آئی او ایس 8 پر کام کرنے والے آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔واٹس ایپ کے ایف اے کیو پیج کے مطابق یکم فروری 2020 سے ان تمام آئی فونز کے لیے سپورٹ ختم کردیے جائے گی جو آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم پر چل رہے ہوں گے جو کہ 2014 میں متعارف کرایا گیا تھا۔اس سے پہلے یہ کمپنی اعلان کرچکی ہے کہ یکم فروری 2020 سے اینڈرائیڈ 2.3.7 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے بھی واٹس ایپ سپورٹ ختم کردی جائے گی جبکہ ونڈوز فون کے تمام ورڑن میں یہ مینسجر 31 دسمبر 2019 سے کام کرنا چھوڑ دے گا۔ایف اے کیو پیج میں کمپنی نے لکھا کہ آئی او ایس 8 پر چلنے والے آئی فونز پر یکم فروری 2020 کے بعد صارفین واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے۔تاہم ایسے صارفین اگر آئی او ایس کے نئے ورڑن کو اپ ڈیٹ کرلیں تو وہ واٹس ایپ استعمال کرسکیں گے، جس کے لیے سیٹنگز میں جنرل اور پھر سافٹ وئیر اپ ڈیٹ میں جاکر ڈان لوڈ اور انسٹال پر کلک کرنا ہوگا۔یہ واضح نہیں کہ کتنے صارفین آئی او ایس 8 آپریٹنگ سسٹم والے آئی فونز استعمال کررہے ہیں۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی


loading...