وہ پاکستانی جس نے چند ماہ میں 43 کلو وزن کم کرکے مثال قائم کر دی، طریقہ بھی بتادیا

وہ پاکستانی جس نے چند ماہ میں 43 کلو وزن کم کرکے مثال قائم کر دی، طریقہ بھی ...
وہ پاکستانی جس نے چند ماہ میں 43 کلو وزن کم کرکے مثال قائم کر دی، طریقہ بھی بتادیا

  


دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) موٹاپا کم کرنا انتہائی کٹھن کام ہے مگر ناممکن نہیں اور دبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے اس حوالے سے ایسی حیران کن مثال قائم کی ہے کہ سن کر آدمی حیران رہ جائے۔ گلف نیوز کے مطابق اس 37سالہ حفیظ اللہ خٹک نامی پاکستانی شہری نے صرف10مہینوں میں43کلوگرام وزن کم کیا ہے جوغالباً ایک ریکارڈ ہو گا۔ حفیظ اللہ کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ دبئی میں ہیلتھ اینڈ سیفٹی انجینئر کی نوکری کررہا ہے۔

حفیظ اللہ کا کہنا ہے کہ ”میرا وزن اتنا بڑھ گیا تھا کہ میرے لیے چلنا بھی مشکل ہو گیا۔ تب میرے بھائی نے مجھے کہا کہ اگر میں زندہ رہنا چاہتا ہوں تو مجھے اپنا وزن کم کرنا ہو گا۔ اس نے مجھے حوصلہ دیا اور کہا کہ میں یہ کر سکتا ہوں۔ وہ مجھے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گیا جس نے مجھے ’کیٹو ڈائٹ‘ (Keto diet)کا مشورہ دیا۔ میں نہیں جانتا تھا کہ اس ڈائٹ کے کیا نتائج آئیں گے تاہم میں اس ڈائٹ پلان پر سختی سے عمل کرنے لگا اور پہلے ایک مہینے میں میرا وزن 9کلوگرام کم ہو گیا۔ “

مزید : عرب دنیا


loading...