خواجہ آصف نے آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی 

خواجہ آصف نے آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی 
خواجہ آصف نے آصف علی زرداری سے معافی مانگ لی 

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ محمد آصف نے سابق صدر آصف زرداری سے متعلق دیئے گئے بیان پر معذرت کرلی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق خواجہ محمد آصف نے سابق صدر آصف علی زرداری کے حوالے سے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے الگ تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے بیان سے اگر آصف علی زرداری کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ میں نوجوان پر تو یقین کرنا چاہوں گا لیکن آصف زرداری کے بارے میں میری رائے آج بھی تبدیل نہیں ہوئی، اس لئے بار بار کہوں گا کہ مجھے آصف زرداری پر یقین نہیں ہے اور آج بھی ان پر تحفظات ہیں۔

مزید :

قومی -