نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس کے ذریعے حکومت اورعدالت کی آنکھوں میں دھول پھینکی ،میڈیکل بورڈ سے انکوائری ہونی چاہیے: غلام سرور خان

نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس کے ذریعے حکومت اورعدالت کی آنکھوں میں دھول پھینکی ...
نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس کے ذریعے حکومت اورعدالت کی آنکھوں میں دھول پھینکی ،میڈیکل بورڈ سے انکوائری ہونی چاہیے: غلام سرور خان

  

اسلام آباد(این این آئی)وزیر ہوابازی  غلام سرور خان نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ دی ان سب سے انکوائری ہونی چاہیے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ نواز شریف سب کو دھوکہ دے کر باہر گئے اگر وہ بیمار ہوتے تو لندن سے بھی ان کی میڈیکل رپوٹس آتیں تاہم ابھی تک کوئی رپورٹ نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ تمام ڈاکٹرز جو میڈیکل بورڈ میں شامل تھے جن کی رپورٹس کی بنیاد پر ان کو باہر جانے دیا گیا ان سب کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے  پورے میڈیکل بورڈ  خلاف کارروائی ہونی۔ میزبان نے سوال کیا کہ نوازشریف بیماری کے سرٹیفکیٹ لے کر باہر چلے گئے اور حکومت کیوں کچھ نہ کر سکی؟غلام سرور خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری ملک میں میڈیکل رپورٹس بھی مینج ہو جاتی ہیں،نوازشریف نے اپنی مرضی کی میڈیکل رپورٹس لیں،جن لوگوں نے میڈیکل رپورٹس تیار کی تھیں اب ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف نے ڈاکٹروں کے ساتھ سازباز کی تھی۔ غلام سرور نے کہا جن ڈاکٹروں نے رپورٹ بنائی تھیں حکومت کو چاہیے کہ ان کے خلاف کارروائی کرے۔ان کا کہنا تھا کہ اب تو عدالت نے بھی توثیق کر دی ہے کہ نوازشریف نے سازباز کر کے میڈیکل رپورٹس بنائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے بھی رپورٹس دیکھ کر ہی فیصلہ دیا تھا، نوازشریف نے میڈیکل رپورٹس کے ذریعے حکومت اورعدالت کی آنکھوں میں دھول پھینکی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ نوازشریف دھوکے باز تھے اور پوری قوم کیساتھ دھوکا کر کے گئے ہیں جس کا سیاسی خمیازہ تو ہم بھگت رہے ہیں۔غلام سرورخان نے کہاکہ جس بورڈ کی رپورٹ پر کابینہ نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوازشریف کو جانے دیا کم سے کم اس کے خلاف تو کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -