ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل 

ایک بڑی کامیابی ہے، آپ کے لئے، آپ جس بات کو لے کر پریشان تھے وہ مسئلہ حل ہو گا اور اس شخص سے بھی نجات ملے گی جوکافی تنگ کئے ہوئے تھا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی 

اپنے معاملات ٹھیک رکھیں یہ دن بڑے اچھے ہیں۔ آپ کو محنت کا پھل ضرور ملے گا۔ صرف نیت صاف ہونی چاہیے اور جائز کام میں ہاتھ ڈالیں باقی آپ سمجھدار ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم ذمہ داری سے نجات ملے گی۔ اولاد کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔ ایک دوست کسی بڑے کام میں ساتھ دے گا اور راستے کی ایک بڑی مشکل بھی دور ہو سکے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

قانونی معاملات سے نجات ملے گی۔ جیل میں بند افراد کی رہائی کا امکان اور کسی بھی انکوائری مقدمے سے بھی آزاد ہو سکیں گے۔ آج بڑا ہی اچھا دن رہے گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

دوستوں کی محفل سے دور رہیں۔ کسی کے ساتھ ناجائز قسم کے تعلقات آپ کے لئے مشکل کھڑی کر سکتے ہیں۔ وہ آپ کو کسی مشکل میں ڈال کر خود بھاگ جائیں گے۔ خیال کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

اللہ پاک سے اچھے کی دعا کریں اور اپنے معاملات ٹھیک رکھ کر چلیں۔ اس وقت تھوڑی سی مشکل ہے، مگر امید ہے یہ وقت ٹل جائے گا۔ بس آپ ثابت قدم رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج مبارک دن ہے۔ آپ کی ایک پرانی خواہش پوری ہو رہی ہے اور من پسند جگہ جانے کی کوشش بھی پوری ہو گی۔ آج کا دن اولاد کے حوالے سے بھی اہم ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے اچھی خبر ہے۔ جو لوگ کسی انجانی پریشانی کا شکار تھے۔ وہ بھی اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج اچھا دن ہی رہے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک بڑی ضرورت پوری ہو سکتی ہے اور جس بھی شخص پر امید لگا رکھی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے۔ روزگار کے حوالے سے بھی خاص طور پر اچھی خبر آ جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری 

کن لوگوں پر بار بار اعتبار کر رہے ہیں۔ سب ان دنوں اپنے مطلب کے لئے ہی آپ سے مل رہے ہیں۔ اس لئے اپنے مال اور عزت کی حفاظت آپ کے لئے بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری 

آپ غلط سمت سفر پر ہیں۔ آج اگر لاپرواہی سے کام لیا گیا تو مشکل میں آ سکتے ہیں۔ اس لئے آج جلد بازی نہ کریں۔ سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں اور مال ہاتھ میں رکھیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

دل لگی سے دور رہیں۔ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے اور کسی کے ساتھ جھگڑے وغیرہ کا بھی خطرہ ہے۔ اس لئے آج بہت احتیاط سے چلنا ہو گا۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -