نوازشریف کیساتھ چلنا مشکل، اپنی پارٹی کو متنبہ کیا کہ ن لیگ سے بچ کر رہیں:اعتزازاحسن

نوازشریف کیساتھ چلنا مشکل، اپنی پارٹی کو متنبہ کیا کہ ن لیگ سے بچ کر ...
نوازشریف کیساتھ چلنا مشکل، اپنی پارٹی کو متنبہ کیا کہ ن لیگ سے بچ کر رہیں:اعتزازاحسن

  

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزازاحسن نے کہا ہے کہ نوازشریف کسی پر اعتماد نہیں کرتے۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے اپنی پارٹی کو متنبہ کیا کہ (ن) لیگ سے بچ کر رہیں، نوازشریف فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی رہنماوں سمیت کسی پر بھی اعتماد  نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ (ن)لیگ کے کئی رہنما بھی نوازشریف پر اعتبار نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی سے کہوں گا نوازشریف کیساتھ چلنا مشکل ہے۔اعتزازاحسن نے کہا کہ میاں صاحب مشرف سے ڈیل کر کے سعودی عرب چلے گئے تھے اور ان کے بڑے لیڈر چوہدری نثار، شاہد خاقان عباسی، مشاہد حسین اور خواجہ آصف جیلوں میں قید تھے، نوازشریف نے اس وقت بھی کسی سے مشورہ نہیں کیا تھا۔پیپلزپارٹی رہنما نے کہا کہ میاں صاحب اپنے پارٹی رہنماؤں پر بھی مشاورت نہیں کرتے، انہوں نے شہبازشریف کی بجائے شاہد خاقان عباسی کو وزیراعظم بنا دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -