عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا  

        عمران خان نے پارٹی قیادت کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت کا  اہم اجلاس(آج)جمعہ کو طلب کرلیا، اجلاس میں اداروں کا دفاع کرنے  کیلئے اہم ٹاسک بھی سونپا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اداروں پر بڑھتی تنقید اور اپوزیشن کی تحریک کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے قیادت سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے، اپوزیشن کی تنقید کا بھرپور جواب دینے کے لیے ترجمانوں کو میدان میں اتارا جائے گا۔اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی قیادت اور ترجمانوں کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس کل شام 4 بجے وزیر اعظم آفس میں بلایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت اور ترجمانوں کے اجلاس میں سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی، مریم نواز کے جلسوں کے اعلان کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔وزیر اعظم عمران خان اجلاس میں حکومتی مقف پر بریفنگ دیں گے، اپوزیشن کی تنقید کے بعد اداروں کا دفاع کرنے کے لیے اہم ٹاسک سونپا جائے گا۔اجلاس میں ملکی سیاسی معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
عمران خان

مزید :

صفحہ اول -