بچوں کے لیے ارطغل غازی کتاب شائع ہو گئی
لاہور(پ ر) دنیا بھر میں ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی کے اثرات نئی نسل میں مثبت سوچ اور تاریخ کے اوراق کو دہرانے میں کامیاب ہو گیا۔تاریخ میں ارطغرل غاری کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، آپ نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا حق کا ساتھ دیا۔ ارطغرل غازی کے بیٹے عثمان نے عظیم سلطنت عثمانیہ کی بنیاد رکھی، بچوں کے معروف ادیب اور شہرہ آفاق مسلم فاتحین سیریز کے مصنف عبد الصمد مظفر نے اس کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے ارطغرل غازی لکھی ہے۔