مظفر گڑھ میں چار افراد کی نوجوان لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی 

مظفر گڑھ میں چار افراد کی نوجوان لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی 
مظفر گڑھ میں چار افراد کی نوجوان لڑکے کے ساتھ مبینہ زیادتی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مظفر گڑھ میں چار افراد نے لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایااور پھر بلیک میلنگ بھی کرتے رہے ۔
پولیس کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے جتوئی شمالی میں 4 افراد نے لڑکے سے اجتماعی زیادتی اور اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملزمان نے زیادتی کی ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دیں اور بلیک میلنگ کرکے 7 ماہ تک زیادتی کرتے رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکے کے بیان کی روشنی میں چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔