سیاسی جماعتوں کے بینرزپرآرمی چیف کی تصاویرلگانے پرپابندی
مظفرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیاسی جماعتوں کے بینرزپرآرمی چیف کی تصاویرلگانے پرپابندی عائد کردی گئی ۔
نجی ٹی وی جی این این کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کے بینرزپرآرمی چیف کی تصاویرلگانے پرپابندی لگا دی ، سرکاری اداروں کے سربراہان کی تصاویربینرزپرلگانے پربھی پابندی لگائی ہے،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ پابندی کافیصلہ سیاسی جماعت کے بینرز پر آرمی چیف کی تصویر لگانے کے بعد کیاگیا ،خلاف ورزی پرسیاسی رہنماؤں کونااہل قراردیاجائےگا۔