سیاحوں کے لیے بری خبر ، مشہورسیاتی مقام ایوبیہ میں چیئر لفٹ کو عوام کے لیے بند کردیا گیا

سیاحوں کے لیے بری خبر ، مشہورسیاتی مقام ایوبیہ میں چیئر لفٹ کو عوام کے لیے ...
سیاحوں کے لیے بری خبر ، مشہورسیاتی مقام ایوبیہ میں چیئر لفٹ کو عوام کے لیے بند کردیا گیا

  

ایبٹ آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) نے ایبٹ آباد میں ملک کے مشہور سیاحتی مقام ایوبیہ میں چیئرلفٹ کو عوام کے لیے بند کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق جی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل رضا علی حبیب کا کہنا تھاکہ ہم نے ایوبیہ چیئرلفٹ کو عوام کے لیے آج سے بند کردیا گیا ہے اور یہ فیصلہ انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ترجمان جی ڈی اے کے مطابق ایوبیہ چیئر لفٹ اب انسانی زندگی کے لیے محفوظ نہیں رہی، چیئر لفٹ کو اس حالت میں چلانا انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہے۔ان کا کہنا تھاکہ موجودہ چیئر لفٹ کو 1965 میں لگایا گیا تھا اور یہ لفٹ 27 قبل اپنی عمر پوری کر چکی ہے۔