چیف ایگزیکٹو پی ایچ سی کے نجی ہسپتالوں کے دورے،ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا

چیف ایگزیکٹو پی ایچ سی کے نجی ہسپتالوں کے دورے،ڈینگی انتظامات کا جائزہ لیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے گزشتہ روزڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لینے اور استعدادِکار بڑھانے کے لیے دو نجی علا جگاہوں ڈاکٹرز ہسپتال اورنیشنل ہسپتال کا دورہ کیا۔ دونوں ہسپتالوں کی انتظامیہ نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات،مزید مریض آنے کی صورت میں بستروں میں اضافہ اور طبی عملہ کی دستیابی کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پرڈائریکٹر لائسنسنگ پی ایچ سی ڈاکٹر محمد انور جنجوعہ اور کمیشن کی انسپیکشن ٹیمیں بھی موجود تھیں۔ڈاکٹر ثاقب عزیز نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انتظامیہ کو علاج معالجہ میں مزید بہتری کے لیے مختلف اقدامات کرنے کی ہدایات بھی دیں۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن تمام مریضوں کے علاج کے لیے بہترین سہولیات مہیاکروانے کے لیے کو شاں ہے۔

 اور خاص طور پر ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لیے تمام ہسپتالوں میں مطلوبہ انتظامات یقینی بنائے جارہے ہیں جبکہ مزید مریضوں کے لیے تمام ہسپتالوں کی استعدادِکار میں اضافہ بھی کیا جارہاہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -