پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو واقعی مہنگا پڑگیا

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو واقعی مہنگا پڑگیا
پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو واقعی مہنگا پڑگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حافظ آباد (ویب ڈیسک)  پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا، عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پرنوجوان کو چھ ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی ۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنڈی بھٹیاں کے محلہ حمزہ ٹاؤن کے رہائشی مستی خان ولد محمد نواز کو الزام ثابت ہونے پر مجسٹریٹ عدنان احمد گوندل نے سزا سنا دی۔عدالتی حکم پر مقامی پولیس نے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔ عدالت نے مقامی پولیس کو ملزم کو حافظ آباد جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔