عمر شریف کی زندگی کے بارے میں وہ معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

عمر شریف کی زندگی کے بارے میں وہ معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں
عمر شریف کی زندگی کے بارے میں وہ معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) کامیڈی کے بے تاج بادشاہ، سٹیج کے  راج کمار ، اپنے فن سے روتوں کو ہنسانے اور قہقہے لگانے پر مجبور کرنے والے  باکمال فنکار عمر شریف مداحوں کو اداس کرکے جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابقکامیڈی کے سپر سٹار عمر شریف  19  اپریل 1955 کو کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 14 سال کی عمر سے سٹیج پر اداکاری شروع کی اور دیکھتے ہی دیکھتے کامیڈی کی دنیا کے کنگ بن گئے۔

عمر شریف  نے کامیڈی کا جو منفرد انداز متعارف کرایا اُس میں عوامی لہجہ، چوٹی کے اداکاروں کی نقل، طنز و مزاح سے بھرپور چٹکلے اور جگت بازی سمیت وہ سب کچھ تھا جس کا نظارہ کرتے ہی شائقین ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہوجاتے۔کامیڈین عمر شریف  تھیٹر اور سٹیج  ڈراموں کے بے تاج بادشاہ تھے، انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا لیکن ان کی مقبولیت کی بڑی وجہ مزاحیہ سٹیج ڈرامے ہیں۔وہ صرف پاکستان ہی میں مقبول نہیں بلکہ ہندوستان سمیت جہاں جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے وہاں ان کے مداح موجود ہیں۔

دوسری جانب  ’بکراقسطوں پے‘ اور ’بڈھا گھرپہ ہے‘ جیسے لازوال اسٹیج ڈراموں کو ان کے مداح آج بھی دیکھتے اور لطف اٹھاتے ہیں۔ عمر شریف کی خدمات کے عوض انہیں نگار ایوارڈ، تمغہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا گیا۔سوشل میڈیا نے سٹیج ڈراموں کی مقبولیت تو کم کی ہے لیکن عمر شریف کامیڈی کاوہ سورج ہیں جو ہمیشہ اُسی آب و تاب سے جگمگاتے رہیں گے۔

مزید :

تفریح -