ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
یہ ہفتہ عرصہ دراز کے بعد آپ کی زندگی میںخوشیاں اور تبدیلی کی خبریں لے کر آیا ہے۔ آپ کو اب خود ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا اور جس طرف سے بھیکوئی خبر آئے اس کو اچھی طرح چیک کرنا ہے ۔امید ہے کہ اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہوگا اور جو بھی چانس تبدیلی کے حوالے سے ملے اس کو پکڑ لیں۔ بس ہر معاملے کو دوسروں سے چھپا کر رکھیں گے تو حسد کرنے والوں سے پچ جائیں گے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وارثت کے امور میں آپ کو ابھی کچھ ملنے کی امید کم ہے۔ انتظار کرنا پڑے گا اور نہایت شاندار حکمت ِعملی اپنانا ہو گی ورنہ آپ کے حق کو آپ تک پہنچنے نہیں دیا جائے گا۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روز گار کے حوالے سے پریشان ہیں پردہ ¿ غیب سے ان کا کوئی سبب بن جانے کی امید ہے۔ نوکری میں تبدیلی اور بعض کا من پسند جگہ تبادلہ ہونے کا بھی امکان نظر آتا ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
دہری شخصیت کے حامل لوگ ان دنوں آپ کے بہت قریب ہیں، آپ کو گفتگو بھی بڑے محتاط انداز میں کرنا ہو گی اور جس طرح ممکن ہو راز کی بات دل میں رکھیں، جب کام ہو جائے گا تو خود ہی سب کو معلوم ہو جائے گا۔ ویسے اندرونِ خانہ سازشیں کرنے والے آج کل تیزی سے اپنے کام پر لگے ہوئے ہیں اس لئے سورہ ¿ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ لیا کریں۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ جس بھی مسئلے میں پریشان ہیں، اس کا حل ان شاءاللہ مل جائے گا اور اگلے دو تین یوم میں اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے گھر میں جو کشیدگی چل رہی ہے اس کا حل بھی نکل سکتا ہے۔ عرصہ دراز سے رشتے وغیرہ کے خواہشمند افراد اب اچھی خبر سن سکیں گے ، جن لوگوں نے نئے کام کی ابتدا کرنی ہے وہ بھی بسم اللہ کریں کامیابی ملے گی۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
عرصہ دراز کے بعد مالی صورت ِحال میں بہتری دینے والا ستارہ عطارد زائچے میں آیا ہے، جو آپ کے لئے بحکم اللہ بڑا ساز گار ہوگا اور قرض سے نجات ملے گی۔ روز گار کا سلسلہ بہتر ہو سکے گا اور جس مقصد کے لئے پیسوں کی ضرورت تھی وہ بھی پورا ہو سکے گا۔ جو لوگ عرصے سے بندش میں تھے وہ ان شاءاللہ نجات حاصل کر سکیں گے اور اپنے مقاصد میں کامیابی بھی حاصل کر سکیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اس ہفتے اپنوں کی جانب سے کوئی خاص اچھی خبر نہیں آئے گی۔ وہ ہر ممکن آپ کو مشکل میں ڈالنے کی کوشش کریں گے۔ آپ نے صرف روحانی حل سے ان سے بچ کر چلنا ہوگا۔ چاروں قل پڑھ کر اپنا حصار بنا کر چلا کریں اور نماز کی پابندی کر کے خود کو سپردِ اللہ کر دیں ،کوئی نقصان نہیں دے سکتا ۔ان دنوں پرانے دوستوں وغیرہ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کوئی مسئلہ ہے جو آپ کو اندر ہی اندر تنگ کر رہا ہے، دماغ کام ہی نہیں کرتا، ہر وقت ٹینشن میں رہتا ہے، فضول قسم کے وہم سارا دن چلتے رہتے ہیں، اس لئے خود کو مصروف رکھیں۔ حسبنا اللہ و نعیم الوکیل 450 مرتبہ روزانہ پڑھا کریں۔ نماز کی پابندی کریں،زبان قابو میں رکھیں، صرف اللہ پا ک سے مدد طلب کریں، وہی ہے جس نے پہلے بھی حفاظت کی تھی اب بھی کرے گا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو انجان جگہ سے بحکم اللہ مدد ملنے کی امید ہے۔ جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے وہ اب اچھی خبریں سن سکیں گے اور مالی پوزیشن اچھی ہو گی۔ قرض سے نجات کا راستہ ملے گا۔ اپنا کوئی کام کرنے کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے اور مخالفین سے ان شاءاللہ نجات بھی ملے گی۔ اب آپ اکیلے ہیں، اللہ کا نام لے کر آگے بڑھنا ہے، اسی طرف توجہ رکھیں۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے اب کوئی اور سلسلہ بن سکتا ہے، پرانا سلسلہ ختم ہونے کا امکان ہے اور نیا سلسلہ چلے گا تو پھر برسوں چلے گا۔ جو لوگ فضول کام چھوڑ کر اس طرف توجہ دیں گے وہ ان شاءاللہ مستقبل میں ایک کامیاب زندگی گزاریں گے۔ اولاد کا خانہ بھی شاندار انداز سے کھل رہا ہے۔ شادی وغیرہ کے خواہشمند افراد کی من کی مراد اب پوری ہونے جا رہی ہے، ان شاءاللہ۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ ان دنوں شاید غلط سمت میں جا رہے ہیں اور غلط فیصلے بھی کر رہے ہیں۔ اپنے رویّے کی وجہ سے اپنوں کو خود سے دور بھی کر رہے ہیں۔ اگر آپ نے خود کو نہ بدلا تو اکیلے رہ جائیں گے۔ اس وقت آپ کا غصہ کچھ نہ کچھ رنگ دکھا جائے گا۔ خبردار رہیں اور حقوق العباد کا خاص خیال رکھیں۔پورے زائچے میں یہ خانہ بہت کمزور ہے اور آپ کو آگے بڑھنے ہی نہیں دے رہا، توبہ کر لیں تو بہتر ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
دل کا معاملہ آج کل ٹھیک نہیں چل رہا ،آپ من مانی کر رہے ہیں اور بہت سی ذمہ داریوں کو نظر انداز بھی کر رہے ہیں جو خود کے ساتھ زیادتی والی بات ہے۔ اس وقت فضول کام، خاص طور پر موبائل کی جان چھوڑنا ہو گی۔ کام پر توجہ دیں اور زندگی کو ایک مقصد بنائیں ورنہ شاید پھر زندگی میں پچھتاوا ہی رہ جائے ۔جو لوگ توبہ کر کے سیدھے راستے پر آ گئے وہ کامیاب ہو گئے۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اس وقت مالی طور پر کسی غیر متوقع جانب سے فائدہ ہونے کا امکان ہے۔ عرصہ دراز سے نوکری کی تلاش کرنے والوں کے لئے خوشی کی خبر ہے اور جو لوگ کاروبار تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ بھی قدم اٹھا سکتے ہیں، بہتر رہے گا۔ آپ خود کو اگر کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھ رہے ہیں تو غلط سوچ رہے ہیں، بندش نہیں ہے۔ اگر کچھ ہے بھی تو وہ نظرِ بد ہو سکتی ہے۔ جو نظر اتارنے اور صدقہ دینے سے ختم ہو جائے گی۔