سعودی عرب کا بجٹ 24 ارب ڈالر سرپلس رہنے کی توقع، وزارت خزانہ نے تخمینہ پیش کردیا
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ 2022 میں مملکت کا بجٹ 90 ارب ریال (24 ارب ڈالر) سر پلس رہے گا جب کہ اگلے سال اس میں مزید نو ارب ریال کا اضافہ ہوجائے گا۔
عرب نیوز کے مطابق پورے سال 2022 کے تخمینوں کو دیکھتے ہوئے حقیقی جی ڈی پی میں آٹھ فیصد اضافہ متوقع ہے، جبکہ افراط زر تقریباً 2.6 فیصد ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ وزارت خزانہ کے سال 2023 کے بجٹ تخمینے کے مطابق مملکت کی کل آمدنی تقریباً 1.12 ٹریلین ریال تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ 2025 میں تقریباً 1.21 ٹریلین تک پہنچ جائے گی۔
اگلے مالی سال 2023 میں کل اخراجات تقریباً 1.11 ٹریلین ریال تک رہنے کی توقع ہے اور 2025 میں اخراجات کی حد تقریباً 1.13 ٹریلین ریال تک پہنچ جائے گی۔