پاکستانی بلے باز حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج ،ٹیم ہوٹل منتقل

پاکستانی بلے باز حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج ،ٹیم ہوٹل منتقل
پاکستانی بلے باز حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج ،ٹیم ہوٹل منتقل

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی طبیعت سنبھل گئی ، ہسپتال سے ٹیم کے پاس ہوٹل منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

نجی ٹی وی "ایکسپریس نیوز "نے ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوالے سے بتایا کہ حیدر علی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور  ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں، واضح رہے کہ حیدر علی کو انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی 20میچ کے بعد طبیعت ناساز ہونے کے باعث ہسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا میڈیکل جائزہ لیا گیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7ٹی 20میچز کی سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فائنل آج شام کھیلا جائے گا۔

مزید :

قومی -کھیل -