جج دھمکی کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

جج دھمکی کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی
جج دھمکی کیس ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جج دھمکی کیس میں عمران خان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست  منظور کرلی گئی اور 10 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی ، جسٹس محسن اختر کیانی نے عمران خان کی درخواست کی سماعت اپنے چیمبر میں کی اور انہیں 7 اکتوبر سے پہلے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ 

اتوار کے  عمران خان کی درخواست ضمانت کی وجہ سے عدالت کھلی اور وہ  خود عدالت  عالیہ میں  پیش نہیں ہوئے بلکہ اپنے وکیل بابر اعوان کے ذریعے  اپنی ضمانت کی درخواست دائر کی ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سیاسی مقاصد کیلئے میرے  خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس حکومت کا آلہ کار بن کر کام کر رہی ہے ۔

خیال رہے کہ عمران خان کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے امکان کے پیش نظر چھٹی کے روز بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کھلی رہی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈائری برانچ کا عملہ آفس پہنچا جس میں اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان بھی شامل تھے ۔ 

مزید :

اہم خبریں -قومی -