انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے 129 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے 129 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ...
انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے 129 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ

  

جکارتہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران ہزاروں شائقین نے گرائونڈ  پر حملہ کر دیا ، ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں اس خبر کے فائل ہونے تک 129 افراد ہلاک  ہو گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے جس کی وجہ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے ۔ 

"الجزیرہ نیوز "کے مطابق انڈونیشیا کے شہر ملنگ میں فٹبال میچ کے دوران ہزاروں شائقین نے پچ پر حملہ کردیا جب کہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس فائر کی جس سے بھگدڑ مچ گئی ،انڈونیشیا پولیس کے مطابق بھگدڑ مچنے سے 129 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں ۔

پولیس کے مطابق کنجوروہان سٹیڈیم میں گزشتہ رات اریما ایف سی  کے حامیوں نے مہمان ٹیم پرسیبا سورابایا سے 3-2 سے ہار نے کے بعد گراؤنڈ پر حملہ کر دیا،دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ انہوں نے شائقین کو سٹینڈ پر واپس آنے کے لیے بہت کوشش کی جب کہ 2 اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد آنسو گیس چلائی گئی، پولیس کے مطابق بہت سے متاثرین کو روندا گیا یا گلا دبا کر ہلاک کردیا گیا۔

مشرقی جاوا کے پولیس چیف نیکو افینٹا نے کہا کہ بہت سے لوگ جب ایک ساتھ سٹیڈیم سے نکلنے کیلیے باہر کی طرف بھاگے اور اسی دوران تو دم گھٹنے سے لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی طور پر کہا کہ کل 127 افراد ہلاک ہوئے تھے لیکن بعد میں یہ تعداد 129 تک پہنچ گئی جب کہ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔

مزید :

کھیل -