حکومت کا مقصد صرف اپنی اربوں کی جائیداد بچانا ہے،اسی لیے نیب قانون کو بدلا گیا ، اسد عمر

حکومت کا مقصد صرف اپنی اربوں کی جائیداد بچانا ہے،اسی لیے نیب قانون کو بدلا ...
حکومت کا مقصد صرف اپنی اربوں کی جائیداد بچانا ہے،اسی لیے نیب قانون کو بدلا گیا ، اسد عمر

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان ) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ  حکومتی جماعتوں کا عمران خان کو سازش سے ہٹانے کے 2مقاصد تھے ایک چوری کے مال سے بنائی اربوں کی جائیداد  کو بچانا اور دوسرا عمران خان کو اپنے راستے سے ہٹانا ، لیکن مسئلہ یہ ہو رہا ہے کہ ان سے عمران خان نہیں گرایا جا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ عمران خان کی شہرت میں دن بدن اضافہ ہور ہا ہے، یہ بات ان کو بھی نظر آ رہی ہے کہ عمران خان کا سیاست میں مقابلہ نہیں ہو سکتا، اس لیے ان پر توہین مذہب کا الزام لگا دیا جاتا ہے، کبھی توہین فوج کا الزام لگا دیا جاتا ہے ، کبھی توہین عدالت کا الزام لگا دیا جاتا ہے، اور اب توہین ڈونلڈ لو لگا دی گئی ہے۔

ان کا حال دیکھیں کہ پریس کانفرنس میں  مریم بی بی فرمائش کرتی ہیں کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور ٹھیک آدھے گھنٹے میں پولیس بنی گالہ عمران خان کو گرفتار کرنے پہنچ جاتی ہے کہ جناب حکم آیا ہے تو اب عمل تو کرنا پڑے گا، سائفر چوری کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے ، جھوٹ بولنے کیلئے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے ، ان کی حکومت کوآئے 6ماہ ہو گئے ہیں اور ان کو اب معلوم ہوا ہے کہ سائفر چوری ہو گیا  ہے، ان کو کوئی بتائے کہ ان کی حکومت کو آئے ہوئے کچھ دن ہی ہوئے تھے تو انہوں نے قومی سلامتی کی کمیٹی بلائی تھی اور اس میٹنگ میں صرف ایک چیز ہی زیر بحث آئی اور وہ سائفر تھا اور اس میٹنگ کے بعد پریس ریلیز بھی جاری کی گئی ، اس کا مطلب تو یہ بنتا ہے کہ اگر سائفر تھا ہی نہیں وہاں پر تو ان سب نے بنا دیکھے سائفر پر بات بھی کر لی بنا دیکھے ہی اس پر ساری میٹنگ کر لی اور پھر پریس ریلیز بھی جاری کر دی گئی ، ان کو کوئی سمجھائے کہ سائفر چوری کا ڈرامہ قوم کے سامنے نہ کریں سب کو معلوم ہے کہ سائفر کی کاپی سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائی گئی تھی سپریم کورٹ کے پاس بھی ہے اور فارن آفس میں  بھی کاپی موجود ہے ،اگر سائفر چاہیے ہے تو سپریم کورٹ سے لے لو اپنے فارن آفس سے لے لو ، لیکن قوم سے مذاق بند کرو۔

مزید :

قومی -