بورے والا میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی جانب سے2خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی
وہاڑی (ویب ڈیسک) بورے والا میں ڈکیتی کے دوران ملزمان کی جانب سے 2خواتین سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ بھی پیش آیا ہے۔
"جیونیوز" کے مطابق 5سے6ڈاکوؤں نے تھانہ ساہوکاکی حدودمیں اسلحے کے زور پر اہلخانہ کے سامنے خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور جاتے ہوئے طلائی زیورات اور نقدی بھی لوٹ کر لے گئے ، ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے تاہم ملزمان قانون کی گرفت سے دور ہیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بورے والہ میں دوران ڈکیتی2خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور آر پی او ملتان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او وہاڑی کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم دینے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو ٹریس کرکے جلد از جلد گرفتار کیا جائے، خواتین پر تشدد اور زیادتی کے مرتکب ملزم کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔