پنجاب حکومت نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی

پنجاب حکومت نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی
پنجاب حکومت نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دیدی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )‏پنجاب کابینہ نے 100ارب روپے کے احساس راشن رعایت پروگرام کی منظوری دے دی ہے، چیئرپرسن احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام سے 80 لاکھ گھرانے مستفید ہونگے۔

 نجی ٹی وی "دنیا نیوز "کے مطابق احساس راشن رعائت پروگرام کی منظوری سے 80لاکھ گھرانے مستفید ہونگے اور آٹے، دال،گھی یا پکانے کے تیل پر40فیصد تک رعایت ہوگی،آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے،جو گھرانےاس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتےہیں اس کیو آر کوڈ کو سکین کر کےرجسٹریشن کروائیں۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت آٹے، دال، گھی یا پکانے کے تیل پر40 فیصد تک رعایت ہوگی، صارفین اور دکانداروں کے لیے آج سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے، گھرانے اور دکاندار اس پروگرام سے مستفید ہونے کے لئے کیو آر کوڈ کو سکین کر کے رجسٹریشن کروائیں،چیئرپرسن احساس پروگرام کا کہنا تھا کہ پہلے سے پروگرام میں شامل دکانداروں کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں، دکانداروں کو ہر سبسڈی سیل پر8 فیصد کمیشن اور ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -پنجاب -