پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشیا ءکپ میں ملائیشیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشیا ءکپ میں ملائیشیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے ایشیا ءکپ میں ملائیشیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سلہٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ویمنز ٹیم نے ایشیاء کپ میں ملائیشیا کو 9وکٹوں سے شکست دے دی ، ملائیشیا کا 58رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے1 وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے  مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنائے ، پاکستان کی جانب سے عمائمہ سہیل نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا جبکہ طوبہ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ ملائشیا کے ہدف کے جواب میں پاکستان کی اوپنر بیٹر سدرہ امین  31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ منیبہ علی 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔ پاکستان نے 1 وکٹ کے نقصان پر نویں اوور میں ہدف حاصل کر لیا ۔

مزید :

کھیل -