ایشیاء کی چیمپئن سری لنکن ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی امید لئے آسٹریلیا روانہ 

ایشیاء کی چیمپئن سری لنکن ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی امید لئے آسٹریلیا روانہ 
ایشیاء کی چیمپئن سری لنکن ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی امید لئے آسٹریلیا روانہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کولمبو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ایشیاء کی چیمپئن  سری لنکن کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی امید لئے آسٹریلیا روانہ ہو گئی ۔ 

ایشیاء چیمپئن شپ ٹرافی کی فاتح سری لنکا ورلڈ کپ ٹی  20  کے سپر 12 مرحلے میں براہ راست کوالیفائی نہ کر پائی مگر حالیہ عرصے میں پاکستان ، بھارت ، افغانستان سمیت کئی ممالک کو میچز میں شکست دینے والی سری لنکا  کو اب نمیبیا ، نیدر لینڈز اور متحدہ عرب امارات پر مشتمل  گروپ  میں ٹاپ ٹو پوزیشن لینا ہوگی ۔ 

سری لنکا کوالیفائر راؤنڈ میں  16 اکتوبر کو نمیبیا کیخلاف اپنا پہلا  میچ کھیلے گی ،  جبکہ وارم اپ میچز میں زمبابوے اور آئر لینڈ کا مقابلہ کرے گی۔

 سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ ہم نے اس سے متعلق اچھے سے تیاری کی ہے کہ پاور پلے میں ٹاپ آرڈرز کیسے کھیلیں ، ہم نے فیلڈنگ میں ایک اچھامعیار قائم کیا ہے ، میں ہمیشہ اس دن سے متعلق فکر مند رہتا ہوں جب ہمیں میدان میں اترنا ہوتا ہے ۔ اگر ہم درست فیصلے کریں اور صلاحیتوں کا درست استعمال کریں تو اس دن ہم فتحیاب ہو سکتے ہیں ۔

 سری لنکا کے کوچ کرس سلور ووڈ نے کہا کہ  تمام ٹیموں کو وہی عزت دینی چاہئے جو بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو دی جاتی ہے ، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں ، ہمیں اپنے نظم و ضبط کو ابھارنا ہے اور جیت کو یقینی بنانا ہے ۔ ہم نے ایشیا ءکپ میں بہترین کھیل پیش کیا ، آسٹریلوی وکٹوں پر  اپنے باؤلرز کو کامیاب بنانے کیلئے یارکرز پر کام کر رہے ہیں ۔

 سلور ووڈ نے مزید کہا کہ سری لنکن ٹیم میں سیکھنے کا جذبہ ہے اور ان کا ٹیلنٹ لا جواب ہے ، انہوں نے ہمیں بڑی ٹیموں کیخلاف شاندار فتوحات دلائیں ،  یہ تمام چیزیں مجھے بہت اچھی امیدیں دیتی ہیں ۔