"اکتوبر اور نومبر خطرناک،  ہو سکتا ہے کہ الیکشن1 سال کے لیے آگے چلے جائیں" نئی پیش گوئیاں

"اکتوبر اور نومبر خطرناک،  ہو سکتا ہے کہ الیکشن1 سال کے لیے آگے چلے جائیں" نئی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے نئی پیش گوئیاں کی ہیں اور کہا ہے  کہ اکتوبر اور نومبر بڑے خطرناک ہیں، ملک میں نئے الیکشن 2023 میں ہوں گے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ الیکشن1 سال کے لیے آگے چلے جائیں۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کا کہنا تھا  کہ ملک میں جب بھی الیکشن ہوں فری اینڈ فیئر ہوں اور حکومت کی مدت بھی پوری ہو،  اب پرانے چہرے آرام کریں گے اور نئے چہرے جیلوں میں جائیں گے، کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے، ان کی خدمت میں کروں گا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے، حکومت بھی متحرک ہو گی اور اسٹیبلشمنٹ بھی متحرک ہو گی،  پہلے ہی کہا تھا بہت سی آڈیوز اور ویڈیوز لیک ہوں گی جو سب دیکھ رہے ہیں۔

مزید :

سیاست -