ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو ویسٹ انڈیز میں انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش
چاگورمس (ڈیلی پاکستان آن لائن )ویسٹ انڈیز میں موجود پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اعظم خان کیریبیئن پریمیئر لیگ میں باربا ڈوس رائلز کی نمائندگی کی اور فائنل میں شاندار کھیل پیش کیا ، ایک میچ کے دوران ایک لڑکی نے قومی کرکٹر کو انوکھے انداز میں شادی کی پیشکش کی جس کی تصویر کرکٹر کی ٹیم بارباڈوس رائلز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی سٹیڈیم میں پوسٹر اٹھائے کھڑی ہے جس پر لکھا ہے کہ "میری بہن چاہتی ہے کہ میں آپ کو اس کا بہنوئی بنا دوں"۔
Kya kehte ho, Azam bhai? pic.twitter.com/JhufgzUaJd
— Barbados Royals (@BarbadosRoyals) October 1, 2022
تصویر شیئر کرتے ہوئے بارباڈوس رائلز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ہی اعظم سے سوال بھی کیا گیا کہ 'کیا کہتے ہو اعظم بھائی؟'اس سے قبل ٹیم کے اسی ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اعظم خان کے گانے کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی،خیال رہے کہ گزشتہ روز کیریبئن پریمیئر لیگ کے فائنل میں اعظم خان نے 3 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 51 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم ان کی ٹیم ٹرافی اپنے نام نہ کر سکی۔