بابر، رضوان اور شاہین جیسے کرکٹرز بنانے کیلئے "پاتھ وے پروگرام "بہت ضروری ہے، رمیز راجہ

بابر، رضوان اور شاہین جیسے کرکٹرز بنانے کیلئے "پاتھ وے پروگرام "بہت ضروری ہے، ...
بابر، رضوان اور شاہین جیسے کرکٹرز بنانے کیلئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز  راجا کا کہنا ہے کہ ہم نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے گریٹ پلیئرز  بنانے ہیں اور وہ ایک طریقہ کار کے تحت ہی بنیں گے،  وہ طریقہ کار "پاتھ وے پروگرام "ہے ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق  چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے پروفیشنل ماحول میں گریٹ پلیئرز بنانے ہیں، ہمارے ملک کے مالی حالات خراب ہیں، والدین تین چار ماہ کے لیے بچوں کو کھیل کے لیے نہیں بھیج سکتے، اس لیے ہمیں ان بچوں کے لیے کچھ کرنا ہے تاکہ ان کا کسی لحاظ سے کوئی نقصان نہ ہو ، اسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم کھلاڑیوں کے لیے مراعات لائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ کئی ٹارگٹس ہیں جنہیں حاصل کرنا ہے اور اس کے لیے سب سٹیک ہولڈرز کو کام کرنا ہے، ہمارے پاس بڑے عظیم کرکٹرز آئے لیکن وہ ایک طریقہ کار کے بغیر آئے، طریقہ کار نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم کی کارکردگی میں اونچ نیچ آتی ہے، جب ایک طریقہ کار سے پروفیشنل کھلاڑی آئیں گے تو ٹیم کی کارکردگی میں بھی تسلسل ہو گا۔

چیئرمین پی سی  بی نے کہا کہ ہم نے بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی جیسے گریٹ پلیئرز  بنانے ہیں اور وہ ایک طریقہ کار کے تحت ہی بنیں گے، پاکستان جونیئر لیگ اور پاتھ وے پروگرام سے کھلاڑیوں کا پول بڑھے گا، لیگ میں پیسہ لانے پر بہت باتیں ہو رہی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ مراعات دینا بہت ضروری ہے، مراعات نہیں دیں گے تو کھیل دب جائے گا، کئی ایک کھیل ایسے ہیں جہاں مراعات نہیں اس لیے وہ دب رہے ہیں، جونیئر لیگ کا انعقاد کر کے پاکستان ایک مثال قائم کر رہا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا میں چاہتا ہوں کہ اسے ورلڈ جونیئر لیگ بناؤں، اس سطح پر پیسے ملنے پر تنقید نہیں ہونی چاہیے، پیسے سے پروفیشنل ازم آتا ہے، پی جے ایل کے دوران خوشخبری دوں گا کہ دو کنسورشیم پی جے ایل کی مکمل آنر شپ لیں گے۔

مزید :

کھیل -