انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں کی تعداد 174 تک جاپہنچی

انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں کی تعداد 174 تک ...
انڈونیشیا میں فٹ بال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے ہلاکتوں کی تعداد 174 تک جاپہنچی
سورس: Screengrab

  

جکارتہ(آئی پی ایس)انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 174 تک جا پہنچی جبکہ سیکڑوں افراد زخمی ہوئے۔

گزشتہ شام انڈونیشیا میں فٹبال کا میچ جاری تھا، میچ مقامی ٹیموں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان کھیلا جارہا تھا کہ پرسی بایا کی جیت پر ان کے حمایتیوں اور مخالفین کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ہوم گراونڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سینکڑوں مداح طیش میں آگئے اور سٹیڈیم اور گراونڈ میں داخل ہوگئے، مشتعل مداحوں کو منتشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سٹیڈیم میں پولیس اور شائقین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 174 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمی ہونے والے 180 افراد میں سے 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -کھیل -