300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا

300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا
300 اہلکار بنی گالہ بھیجنے کی خبروں پر اسلام آباد پولیس کا مؤقف بھی آگیا
سورس: Twitter/@ICT_Police

  

 اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں 300 اہلکار بھیجنے کی خبروں کی تردید کر دی۔

ٹوئٹر سے جاری پیغام میں اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ پولیس کے 300اہلکار بنی گالہ بھیجے گئے ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد ہیں۔ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ بنی گالہ معمول کی ڈیوٹی بھیجی گئی ہے۔ شہریوں سے گزارش ہے کہ پراپیگنڈہ پر کان نہ دھریں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -