جعلی پولیس اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے والے 4ملزمان پکڑے گئے

جعلی پولیس اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے والے 4ملزمان پکڑے گئے
جعلی پولیس اہلکار بن کر بھتہ وصول کرنے والے 4ملزمان پکڑے گئے

  

کراچی(آئی این پی)  نیشنل ہائی وے، لنک روڈ سے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے بھتہ لینے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا , ایس ایس پی ملیر عرفان بہاد کے مطابق ملزمان نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر ٹینکرز اور ٹرالرز سے بھتہ وصول کرتے تھے، ملزمان اصلی پولیس اہلکار کی سربراہی میں جعلی پولیس پارٹی بنا کر کام کر رہے تھے۔

عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ کارروائی انٹیلی جنس اطلاع پر اس وقت کی گئی جب ملزمان ایرانی ڈیزل سے بھرے ٹرک سے بھتہ وصولی کر رہے تھے، گرفتار ملزمان میں پولیس اہلکار میر افضل، برہان، نزاکت اور سلیم شامل ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے 33 لاکھ بھتے کی رقم، اسلحہ اور کار برآمد کی گئی ہے. ملزمان کے خلاف ایس ایچ او اسٹیل ٹاو¿ن گلبہار رند کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -