وہ شخص جس سے مریم نواز نے فون نمبر اور پتہ پوچھ لیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)مریم نواز نے انٹرنیٹ پر ایک شخص سے اس کا نمبر اور پتہ مانگ لیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 29 ستمبر کو ٹوئٹر پر ایک صارف نے مریم نواز کو مخاطب کر کے لکھا گیا کہ میں نے آپ کا ٹوئٹر پر بڑا کیس لڑا ہے، آپ نے بلانا تو ہے نہیں، بندہ مٹھائی ہی بھیج دیتا ہے (بڑا کیس لڑیا اے میں تواڈا ٹویٹر تے۔ بلانا تے تسی کوئی نئیں بندا مٹھائی ہی پیج دیندا اے)۔
مریم نواز صارف کو جواب میں کہا کہ کہاں بھیجوں؟ پتہ اور نمبر بھیجیں!مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر کے جواب کو ان کے اکاونٹ پر ہزاروں لوگوں نے پسند کیا.
کہاں بھیجوں؟ پتہ اور نمبر بھیجیں! https://t.co/t4feaJvr6U
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 30, 2022